کراچی: اے وی سی سی، سی آئی اے اور CPLC کی مشترکہ کارروائی، مغوی محمد حسن بحفاظت بازیاب

(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پولیس اور CPLC کی ایک اور کامیاب کارروائی، مغوی محمد حسن کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

اورنگی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کا حملہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد انیق زخمی، قانونی کارروائی جاری

تفصیلات کے مطابق، مورخہ 16 اپریل 2025 کو محمد حسن کو رم جھم ٹاور روڈ، تھانہ سچل کی حدود سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا اور پانچ لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 585/2025 بجرم دفعہ 365-A/34 تعزیرات پاکستان تھانہ سچل میں درج کیا گیا۔

مقدمے کی تفتیش بعد ازاں اے وی سی سی / سی آئی اے کو منتقل کی گئی، جہاں ایس ایس پی AVCC/CIA کراچی نے DSP آپریشن اور SHO اے وی سی سی کی سربراہی میں CPLC کے اشتراک سے ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی۔

ٹیم نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے کراچی کے ضلع ساؤتھ میں کامیاب مشترکہ کارروائی کی اور مغوی محمد حسن کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

بازیابی کے بعد محمد حسن اور ان کے والد محمد کامران نے ایس ایس پی AVCC/CIA، ان کی ٹیم اور CPLC کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ ابتدائی تفتیشی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مغوی کو اس کی فیملی کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ کامیابی پولیس اور CPLC کے درمیان مربوط کوششوں کا نتیجہ ہے، جس سے شہریوں میں تحفظ کا احساس مزید مضبوط ہوا ہے۔

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!