(اسٹاف رپورٹر) کراچی: نیشنل ہائی وے پر واقع ملیر ہالٹ کے قریب بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا، جس کے باعث دونوں اطراف کی سڑکیں ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند ہو گئیں۔
شکارپور: ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کی زیر صدارت پولیس دربار، مسائل کے فوری حل کی ہدایت
ٹریفک پولیس کے مطابق مظاہرین نے ملیر ہالٹ سے کالا بورڈ کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹریفک پولیس نے فوری متبادل راستے فراہم کرتے ہوئے گاڑیوں کو ملیر ہالٹ سے ماڈل کالونی کی جانب اور قائدآباد سے داؤد چورنگی کی طرف موڑ دیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے، جس پر متعدد بار شکایات کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ احتجاجی افراد کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر بجلی بحال کی جائے۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے، جبکہ ٹریفک کی روانی بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔