بجٹ پر حکومت اور پیپلزپارٹی کے اختلافات برقرار

وفاقی بجٹ سے متعلق حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان جاری مذاکرات میں تاحال کوئی اہم پیش رفت سامنے نہیں آ سکی، جبکہ بجٹ تجاویز پر دونوں فریقوں کے اختلافات برقرار ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عمران خان سے ملاقات مانگی

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز ہونے والے مذاکرات میں مختلف بجٹ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم کسی حتمی اتفاق رائے تک نہیں پہنچا جا سکا۔ اب معاملہ دونوں جانب کی سینئر قیادت کی سطح پر زیر غور آئے گا۔

اطلاعات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آئندہ ایک دو روز میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جس میں بجٹ اور دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 10 جون کو بجٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اور مذاکرات کے نتائج سے قطع نظر وفاقی بجٹ اسی روز پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ بجٹ اجلاس سے قبل کوئی اہم قانون سازی نہیں کی جائے گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بجٹ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پیش کیا جائے گا اور متعلقہ اجلاس بلاول بھٹو زرداری کی گلگت بلتستان سے اسلام آباد واپسی کے بعد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے پہلے وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے مؤخر کر کے 10 جون کی نئی تاریخ مقرر کی گئی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کیا جائے۔

One thought on “بجٹ پر حکومت اور پیپلزپارٹی کے اختلافات برقرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!