وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عمران خان سے ملاقات مانگی

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ پر مشاورت کے لیے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت طلب کر لی ہے۔
قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹنے سے ٹریفک متاثر

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی بجٹ ایک اہم اور حساس معاملہ ہے، اس لیے آئینی، قانونی اور انسانی بنیادوں پر عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوبائی بجٹ کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور اس کی منظوری کے لیے عمران خان سے مشاورت ضروری ہے، لہٰذا ملاقات کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاقی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وفاق کے ترقیاتی منصوبوں میں خیبر پختونخوا کے صرف چھ منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں صوبے کے لیے خاطر خواہ ترقیاتی منصوبے یا وسائل مختص نہیں کیے گئے، جس سے صوبے کے ترقیاتی اہداف متاثر ہو سکتے ہیں۔

One thought on “وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عمران خان سے ملاقات مانگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!