سندھ سیکرٹریٹ میں آم کے ڈبوں پر پابندی

کراچی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت سندھ نے سندھ سیکرٹریٹ میں آم کے ڈبے یا پیٹیاں لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سپریم کورٹ نے ظاہر جعفر کی اپیل مسترد کردی

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سندھ سیکرٹریٹ کی عمارت، بشمول بیرک نمبر اے-4 اور بی-4 میں آم کے ڈبے لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ سکیورٹی اہلکار اس ہدایت پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں گے اور کسی بھی صورت میں آم کے ڈبوں کو سیکرٹریٹ کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

حکومتی ہدایت کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی کو بہتر بنانے اور غیر ضروری اشیاء کی چیکنگ کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

One thought on “سندھ سیکرٹریٹ میں آم کے ڈبوں پر پابندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!