واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان لبنان کی صورتحال پر ہونے والی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں غیر معمولی کشیدگی سامنے آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، پہلے روز 96 فیس لیس چالان جاری
ایک امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گفتگو کے دوران ٹرمپ نے نیتن یاہو کے لبنان میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے بیان پر سخت اعتراض کیا اور مبینہ طور پر جذباتی انداز میں سخت الفاظ استعمال کیے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو کے دوران ماحول کئی بار انتہائی تلخ ہو گیا، اور اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔
ذرائع کے مطابق اس کشیدگی کا پس منظر لبنان میں جاری صورتحال اور ایران و امریکا کے درمیان سفارتی رابطوں میں تعطل کے بعد پیدا ہونے والی نئی علاقائی پیچیدگیاں ہیں، جن کے باعث خطے میں مزید تناؤ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
