کراچی میں آج وقفے وقفے سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا جل رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، پراسیکیوشن نظام ناکام ہوچکا ہے: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں مغرب اور جنوب مغرب کی سمت سے وقفے وقفے سے تیز سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، جس سے گرمی کی شدت میں جزوی کمی محسوس کی جاسکتی ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھوپ میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہا جاسکے۔
