سین ڈیاگو اسلامک سینٹر میں فائرنگ، محافظ جاں بحق، متعدد افراد زخمی، حملہ آور بھی ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں واقع اسلامک سینٹر میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک محافظ جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، جبکہ دونوں مشتبہ حملہ آور بھی مارے گئے۔
ایران نے سنجیدہ مذاکرات نہ کیے تو سخت فیصلہ کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ: وائٹ ہاؤس

امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسلامک سینٹر میں مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مرکز کی حفاظت پر مامور محافظ نے مزاحمت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 5 افراد ہلاک ہوئے جن میں 2 مبینہ حملہ آور بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں مشتبہ حملہ آوروں نے مسجد پر فائرنگ کی تھی اور بعد ازاں پولیس کارروائی میں ہلاک ہوگئے، جس کے بعد علاقے کو مکمل طور پر کنٹرول میں لے لیا گیا۔

حکام نے واقعے کو نفرت پر مبنی جرم قرار دینے کا امکان ظاہر کیا ہے اور بتایا ہے کہ دونوں حملہ آور کم عمر تھے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

اسلامک سینٹر انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے دوران محافظ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، تاہم اس کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔

یہ اسلامک سینٹر علاقے کا بڑا مذہبی مرکز ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد نماز ادا کرتے ہیں جبکہ یہاں تعلیمی اور مذہبی سرگرمیاں بھی منعقد ہوتی ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ واقعے کے دوران بچوں اور دیگر نمازیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

مسجد کے پیش امام طحہٰ حسنی نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔

One thought on “سین ڈیاگو اسلامک سینٹر میں فائرنگ، محافظ جاں بحق، متعدد افراد زخمی، حملہ آور بھی ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!