کوئٹہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی حکومتی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے عوام کے لیے پیپلز ایئر ایمبولینس کا افتتاح کردیا
بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو مختلف ترقیاتی اسکیموں، جاری منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر اور آئی جی بلوچستان محمد طاہر خان نے بھی صوبے کے مختلف شعبہ جات، انتظامی امور اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔
