روس اور یوکرین کے درمیان تین روزہ جنگ بندی ختم ہوتے ہی دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملے تیز کر دیے، جس کے نتیجے میں دونوں جانب مجموعی طور پر 27 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے روانہ، ایران اور تجارت پر اہم گفتگو
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی ایمرجنسی سروس نے بتایا ہے کہ روس کی جانب سے کیے گئے بڑے میزائل اور ڈرون حملوں میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہوئے جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ حملوں کے بعد مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق دارالحکومت کیف میں مسلسل فضائی حملوں کے سائرن بجتے رہے جبکہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ روسی فورسز نے یوکرین کے مختلف شہروں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، جس کے باعث رہائشی عمارتوں اور بنیادی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر Donald Trump نے روس اور یوکرین کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، تاہم جنگ بندی ختم ہونے کے بعد صورتحال دوبارہ کشیدہ ہوگئی ہے۔
دوسری جانب روسی حکام کا کہنا ہے کہ روس کے شہر ریازان پر یوکرین کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔ روسی حکام کے مطابق یوکرینی ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام متحرک کردیا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق جنگ بندی کی ناکامی کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جبکہ عالمی برادری دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مذاکرات کی بحالی پر زور دے رہی ہے۔

Really when someone doesn’t understand afterward its up to other
people that they will help, so here it happens.