قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) لے کر آنے والا دوسرا جہاز آبنائے ہرمز عبور کرنے کے بعد بحفاظت کراچی پہنچ گیا۔
تائیوان کا مسئلہ چین اور امریکا تعلقات کا حساس ترین معاملہ ہے، شی جن پنگ
ذرائع کے مطابق مذکورہ ایل این جی جہاز کو آبنائے ہرمز میں عارضی طور پر روکے جانے کے بعد دوبارہ کراچی کی جانب روانہ کیا گیا تھا، جو اب پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے بعد اب تک تین ایل این جی جہاز کراچی پہنچ چکے ہیں۔ ان میں ایک جہاز امریکا، دوسرا متحدہ عرب امارات جبکہ تیسرا قطر سے ایل این جی لے کر آیا ہے۔
توانائی ذرائع کے مطابق ایل این جی جہازوں کی آمد سے ملک میں گیس سپلائی کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے درآمدی سلسلہ جاری رکھا جا رہا ہے۔
عالمی کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی ترسیل بحال رہنے کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ گزرگاہ عالمی تیل اور گیس تجارت کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔

Hi there, yes this piece of writing is in fact good and I
have learned lot of things from it about blogging. thanks.