تائیوان کا مسئلہ چین اور امریکا تعلقات کا حساس ترین معاملہ ہے، شی جن پنگ

چینی صدر Xi Jinping نے کہا ہے کہ تائیوان کا مسئلہ چین اور امریکا کے تعلقات میں سب سے اہم اور حساس معاملہ ہے، جبکہ تائیوان کی آزادی اور خطے میں امن ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
آذربائیجان کی پاکستان کیلئے غیر متزلزل حمایت قابلِ تحسین ہے، عبدالعلیم خان

دورۂ چین کے موقع پر امریکی صدر Donald Trump سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شی جن پنگ نے خبردار کیا کہ اگر تائیوان کے مسئلے کو درست انداز میں نہ سنبھالا گیا تو یہ دونوں بڑی طاقتوں کے درمیان تصادم کا سبب بن سکتا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ تائیوان کے معاملے کو غلط طریقے سے نمٹانا انتہائی خطرناک صورتحال پیدا کرسکتا ہے، اس لیے دونوں ممالک کو دانشمندی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور امریکا عالمی سطح پر بڑی طاقتیں ہیں اور عالمی استحکام دونوں کا مشترکہ ہدف ہونا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا حریف نہیں بلکہ شراکت دار بننا چاہیے کیونکہ باہمی مشترکہ مفادات اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات میں استحکام پوری دنیا کے لیے مثبت پیش رفت ہوگی، جبکہ اہم عالمی معاملات پر صدر ٹرمپ کے ساتھ تبادلہ خیال کے منتظر ہیں۔

چینی صدر کے مطابق دنیا اس وقت ایران تنازع، عالمی سپلائی چین کے مسائل اور معاشی چیلنجز جیسے سنگین حالات سے گزر رہی ہے، جن سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے بیجنگ میں شاندار استقبال پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔

شی جن پنگ نے واضح کیا کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور اقتصادی تعاون ہی عالمی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے۔

One thought on “تائیوان کا مسئلہ چین اور امریکا تعلقات کا حساس ترین معاملہ ہے، شی جن پنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!