سونے کی قیمت برقرار، چاندی فی تولہ 212 روپے سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت برقرار رہی، جبکہ چاندی مزید سستی ہوگئی۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے فی تولہ رہی۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے پر برقرار رہی۔

چاندی کی قیمت میں کمی

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 212 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 148 روپے پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا برقرار

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی اونس سونا 4 ہزار 153 ڈالر پر برقرار رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!