پی ایس ایل: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مفت ٹکٹس دینے کا سلسلہ بند کردیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہاسپٹلیٹی (اسپیشل) باکس اور مفت ٹکٹس دینے کا سلسلہ بند کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے وی آئی پی باکس کے ٹکٹ بھی فروخت کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں اور پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے تمام میچز کے لیے بھی انتظامیہ کو مفت ٹکٹس دینے سے روک دیا ہے۔

پی سی بی نے رواں سیزن میں سکیورٹی اور انتظامی امور کی مد میں 25 کروڑ بچا لیے، گزشتہ سیزن میں اس حوالے سے پنجاب گورنمنٹ اور پی سی بی کے درمیان تنازعہ بھی پیدا ہوا تھا۔

چیئرمین آفس کی تزین و آرائش کے اخراجات چیئرمین محسن نقوی خود اٹھائیں گے۔

 

 

دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین آفس کی تزئین و آرائش کا کام بھی شروع کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!