...

کیچ میں اے این ایف کی کارروائی، 3825 کلوگرام منشیات برآمد

کیچ: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے علاقے جُوسک میں کارروائی کرتے ہوئے 3825 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر ایک کمپاؤنڈ میں کی گئی۔ کمپاؤنڈ کو منشیات عارضی طور پر ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

کارروائی کے دوران 2454 کلوگرام چرس، 1363 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 8 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مجموعی مالیت 56 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

بیرون ملک اسمگلنگ کی تیاری

ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کی گئی تھی۔

اے این ایف کے مطابق منشیات کو محفوظ اشارہ ملنے کے بعد سمندری راستے سے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔

فورس نے منشیات قبضے میں لے کر مبینہ اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

اے این ایف کے مطابق نیٹ ورک کے سہولت کاروں اور اس سے منسلک ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

کراچی میں جرائم کے خلاف پولیس اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

بین الاقوامی نیٹ ورک کے روابط کی تحقیقات

اے این ایف کے مطابق افغانستان میں سرگرم بین الاقوامی منشیات نیٹ ورکس پاکستان کو بطور راہداری استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

فورس کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس پاکستان کی سرزمین اور سمندری راستوں کو بھی استعمال کرنے کی مسلسل کوشش کرتے ہیں۔

اے این ایف کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل اس کی معلومات پر کولمبو پورٹ، سری لنکا میں ایک کنٹینر سے 463 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن برآمد ہوئی تھی۔

فورس کے مطابق کارروائی کے دوران افغان منشیات نیٹ ورک کے ایک مبینہ سرغنہ کو بھی گرفتار کیا گیا، جس کے بعد نیٹ ورک کے علاقائی اور بین الاقوامی روابط مزید سامنے آئے۔

انسداد منشیات کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

اے این ایف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

فورس کے مطابق انسداد منشیات کارروائیاں پوری قوت سے جاری ہیں اور منشیات سے پاک پاکستان کے ہدف کے حصول کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

One thought on “کیچ میں اے این ایف کی کارروائی، 3825 کلوگرام منشیات برآمد”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.