کراچی انڈسٹریل پارک کی توسیع کا فیصلہ، خصوصی اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز

کراچی: ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کراچی میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

کراچی انڈسٹریل پارک کو برآمدی صنعت، سرمایہ کاری اور روزگار کے بڑے مرکز کے طور پر توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خصوصی اتھارٹی کے قیام کی تجویز

کراچی انڈسٹریل پارک کی نگرانی اور منصوبے پر عمل درآمد کے لیے وفاقی اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری ایس آئی ایف سی ساجد قاضی کی قیادت میں فیڈرل ایس ای زیڈ اے کے وفد نے کراچی کی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے اہم اجلاس کیا۔

اجلاس میں سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل، سہولت کاری اور کاروباری رکاوٹوں کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مکہ دفاعی اتحاد: پاکستان اور ترکیہ کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کے لیے فوری اقدامات

صنعتی سرگرمیوں اور برآمدات کے فروغ پر توجہ

اجلاس میں کراچی میں صنعتی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی کے مطابق کراچی انڈسٹریل پارک میں سرمایہ کاری اور برآمدات کے نئے مواقع پیدا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

صنعتی پارک کو توسیع دینے سے کاروباری سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

حکام کے مطابق سرمایہ کاروں کو درپیش رکاوٹیں دور کرنے اور کاروباری ماحول بہتر بنانے کے لیے سہولت کاری کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

One thought on “کراچی انڈسٹریل پارک کی توسیع کا فیصلہ، خصوصی اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!