گڈاپ فارم ہاؤس موبائل چوری کیس میں پیش رفت، مرکزی ملزم کے بھائی طلب

کراچی: گڈاپ کے فارم ہاؤس میں ملازمت کی تربیت کا جھانسہ دے کر 50 سے زائد خواتین کے موبائل فون چوری کرنے کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم ساحل سلمان کے دو سگے بھائیوں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی لوکیشن بھی ٹریس کرلی گئی ہے۔

مرکزی ملزم سے فون پر رابطہ

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد مرکزی ملزم کے زیر استعمال اصل نمبر کی لوکیشن گوجرانوالہ سے ٹریس ہوئی۔

پولیس نے ملزم سے فون پر رابطہ بھی کیا۔ حکام کے مطابق گفتگو کے دوران ملزم نے اپنی موجودگی کشمیر میں ظاہر کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

کراچی انڈسٹریل پارک کی توسیع کا فیصلہ، خصوصی اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز

50 سے زائد خواتین کے موبائل فون غائب

چند روز قبل گڈاپ کے ایک فارم ہاؤس میں 50 سے زائد خواتین کو مبینہ طور پر ملازمت کی تربیت کے نام پر بلایا گیا تھا۔

متاثرہ خواتین کے مطابق فارم ہاؤس پہنچنے کے بعد ساحل سلمان ان کے موبائل فون اور بعض اصل شناختی کارڈ لے کر فرار ہوگیا۔

واقعے کے بعد ایک متاثرہ خاتون کی مدعیت میں گڈاپ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

One thought on “گڈاپ فارم ہاؤس موبائل چوری کیس میں پیش رفت، مرکزی ملزم کے بھائی طلب”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!