کیمپ ڈیوڈ میں ٹرمپ کے مشیروں کا خفیہ اجلاس، ایران اور یمن پر غور

نائب صدر جے ڈی وینس کی زیر صدارت اجلاس میں ایران جنگ کے آئندہ لائحہ عمل اور یمن میں سعودی عرب، حوثی تنازع پر مشاورت کی گئی۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ قومی سلامتی مشیروں نے کیمپ ڈیوڈ میں غیر اعلانیہ اجلاس کیا۔

Axios کے مطابق اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا۔

نائب صدر جے ڈی وینس نے اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ڈین کین بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ایران سے متعلق آئندہ حکمت عملی پر غور

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ایران جنگ سے متعلق آئندہ اقدامات پر غور کیا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق ایران کے ساتھ سفارتی کوششوں میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی۔

Axios کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کے حوالے سے آئندہ حکمت عملی کا جائزہ لے رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر ایران کے خلاف دوبارہ بڑی فوجی کارروائی کے امکان پر بھی غور کر رہے ہیں۔

یمن میں سعودی عرب اور حوثیوں کا تنازع

اجلاس میں یمن کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

Axios کے مطابق سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان جاری تنازع پر بھی مشاورت کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب حوثیوں کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا فی الحال براہ راست فوجی کارروائی میں شامل نہیں ہوگا۔

ٹرمپ کا ایران کی صورتحال پر بیان

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں ایران کی صورتحال پر مختصر تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی صورتحال اچھی نہیں ہے۔ ٹرمپ کے مطابق آئندہ کیا ہوگا، یہ جلد معلوم ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!