...

احد رضا میر کا اگلے سال شوبز سے بریک لینے کا اعلان

کراچی: پاکستانی اداکار احد رضا میر نے اگلے سال شوبز سے بریک لینے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران اداکار نے اپنے منصوبے سے متعلق بتایا۔

احد رضا میر نے کہا کہ وہ اگلا سال کام سے چھٹی لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اداکار کے مطابق وہ اس دوران مکمل طور پر منظر سے دور رہیں گے۔

وہ اپنا وقت خاندان کے ساتھ گزاریں گے۔

احد رضا میر نے یہ بھی بتایا کہ بریک کے دوران وہ انسٹاگرام بھی بند رکھیں گے۔

اداکار نے اپنے اس فیصلے کو مذاقاً ’سیمی ریٹائرمنٹ‘ قرار دیا۔

کیفے فراق کی شوٹنگ جاری

احد رضا میر ان دنوں اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ اپنے نئے ڈرامے ’کیفے فراق‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ڈرامے سے متعلق مزید تفصیلات اور ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.