...

اورنگی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اورنگی میں منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف پٹیوں میں موجود 72 گرام آئس برآمد کی۔

کارروائی کے دوران نقدی بھی قبضے میں لی گئی۔

چار ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ریاض ولد رضا، افضل ولد اسلم، ادریس ولد عبدالرحیم اور اسامہ ولد شہاب شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔

مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

سابقہ مقدمات کا ریکارڈ

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

ان کے خلاف 2019 سے 2024 کے دوران اسلحہ، منشیات، دھمکی، تشدد اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے سابقہ مقدمات میں نارکوٹکس ایکٹ اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.