سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے 8 غیر قانونی ایپس پکڑ لیں

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ملک میں غیر قانونی طور پر قرض فراہم کرنے اور چنگل میں پھنسانے کے مکروہ دھندے میں ملوث 8 غیر قانونی ایپس کو ایس ای سی پی نے پکڑ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملک میں غیر قانونی طور پر قرض فراہم کرنے والی 8 غیر قانونی ایپس پکڑ لی ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق غیر قانونی ایپس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ویب سائٹس، سوشل میڈیا سے اینڈرائیڈپیکیج کٹ فائلوں کی تقسیم کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مختلف اداروں کے تعاون سے اب تک 132غیر قانونی ایپس بلاک کی گئیں ہیں۔

ایس ای سی پی سوشل میڈیا اور ویب سائٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہا ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق غیرقانونی ایپس صارفین کے لیے کئی طرح کے مسائل پیدا کر رہی ہیں۔

 

 

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ عوام شیئر یا انٹرنیٹ سے کسی لنک سے لون ایپس کو ڈاؤن لوڈ نہ کریں، اور ایس ای سی پی سے منظور شدہ پرسنل لون ایپس ڈاؤن لوڈ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!