اسلام آباد: بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔
نوکچہ میں 2 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے نوکچہ میں ایک خالی واٹر باؤزر کو آگ لگائی۔
اس کے بعد انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی۔
ذرائع کے مطابق کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
یہ دہشت گرد این 40 شاہراہ پر آتشزدگی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 31 اگست کو بھی اسی نوعیت کی کارروائیوں میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان
باڑہ میں 5 دہشت گرد مارے گئے
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے علاقے باڑہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع نے ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے بتایا ہے۔
کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔
کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔