...

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 29 ستمبر سے ہوگا۔

پٹرول کی قیمت میں کمی

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل بھی سستا ہوگیا

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 29 ستمبر سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.