یومِ شہدا پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت، ایئر چیف کی یادگار پر حاضری

پاک فضائیہ کے یومِ شہدا کا آغاز شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائے مغفرت اور قرآن خوانی سے ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دعائے مغفرت اور قرآن خوانی میں 1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے شہدا کو یاد کیا گیا۔

معرکۂ حق کے بہادر شہدا اور قیامِ پاکستان سے اب تک دفاعِ وطن میں جان دینے والے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کے لیے بھی دعا کی گئی۔

یومِ شہدا کی مرکزی تقریب ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں پاک فضائیہ کی شاندار روایات اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہدا نے وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کی مثال قائم کی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے مطابق بزرگوں کی شجاعت صرف تاریخ کا حصہ نہیں۔ یہ موجودہ نسل کے لیے ایک زندہ ورثہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شہدا جرأت، قربانی اور قومی عزم کی لازوال علامت ہیں۔

ایئر چیف نے مزید کہا کہ شہدا کی میراث ہمیں مادرِ وطن کے دفاع کی ذمہ داری یاد دلاتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!