گلستانِ جوہر پولیس کی کارروائی، غیر قانونی اسلحے سمیت ملزم گرفتار

کراچی میں گلستانِ جوہر پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں صدیقی ولد سعید احمد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول اور ایمونیشن بھی برآمد کیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔ اس کے خلاف درج سابقہ مقدمات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

ایف آئی آر نمبر 952/2023، دفعات 379/511، تھانہ شاہراہِ فیصل۔

ایف آئی آر نمبر 733/2025، دفعہ 381-A، تھانہ عزیز بھٹی۔

ایف آئی آر نمبر 653/2025، دفعہ 23(i)A، تھانہ گلشنِ اقبال۔

ایف آئی آر نمبر 335/2025، دفعہ 23(i)A، تھانہ گلشنِ اقبال۔

پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!