افغان شہری: کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم 10 افراد گرفتار

کراچی کے ضلع سینٹرل میں افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر کی گئیں۔

جوہرآباد پولیس نے کارروائی کے دوران چار افغان شہریوں اختر محمد، محمد جان، عصمت اللہ اور بلال کو حراست میں لیا۔ پولیس نے گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے امین ہاؤس، جی سی ٹی کالج سائٹ کراچی منتقل کردیا۔

دوسری کارروائی میں گلبہار پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم چھ افغان شہریوں محمد اللہ، زاہد خان، روح اللہ، عبدالسلام، عبدالغفار اور حضرت علی کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گلبہار سے گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی اور وطن واپسی کے عمل کے لیے جی سی ٹی گورنمنٹ کالج منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ترجمان کے مطابق ضلع سینٹرل میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!