کراچی: صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا اہم کارندہ گرفتار، ہینڈ گرینیڈ برآمد

کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث صمد کاٹھیاواڑی گروہ کے ایک اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو سمیع اللہ سومرو کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سید اسامہ علی کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم بدنام صمد کاٹھیاواڑی گروہ کی ہدایت پر مختلف اہداف کی ویڈیوز بناتا اور یہ ویڈیوز گینگ کمانڈرز کو بھیجتا تھا۔ کمانڈرز کی ہدایت ملنے کے بعد وہ مختلف کارروائیوں میں بھی حصہ لیتا تھا۔

ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کے مطابق تفتیش کے دوران گوجابا سویٹس اور مرفانی ٹریولز پر فائرنگ کے واقعات میں بھی ملزم کی سہولت کاری کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ایس آئی یو تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ گینگ سے وابستگی اور دیگر وارداتوں سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

One thought on “کراچی: صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا اہم کارندہ گرفتار، ہینڈ گرینیڈ برآمد”

  1. Hey, nhà cái 789F đang là sân chơi uy tín với tốc độ
    ổn định. Trò chơi đa dạng từ bắn cá, khuyến mãi hấp dẫn. Tôi thấy
    rất ổn, anh em đang tìm nhà cái thì nên thử nhé!
    789F

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!