...

عید میلاد النبی ﷺ: جنگشاہی اور کوہستان میں محافلِ میلاد اور ریلیوں کا انعقاد

جنگشاہی: جشنِ عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے موقع پر جنگشاہی اور کوہستان میں پروقار محافلِ میلاد اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، عمائدینِ علاقہ اور بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔

گوٹھ حاجی رودین جوکھیو اور گوٹھ شفیع محمد جوکھیو میں سیاسی و سماجی رہنماؤں بشیر جوکھیو، بخت علی جوکھیو اور حاجی تراب علی جوکھیو نے محافل کا اہتمام کیا۔ مذہبی رہنما علامہ غلام مصطفیٰ نعیمی بھی انتظامات میں شریک رہے۔

محافل سے علامہ محمد فضل اللہ حسینی، علامہ بشیر احمد جتوئی نعیمی، علامہ غلام مصطفیٰ نعیمی اور علامہ افضل کریم نے خطاب کیا۔

علماء کرام نے سیرتِ طیبہ اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے اعلیٰ اخلاق، رحمت، عدل، محبت، اخوت اور انسانیت کی اہمیت بیان کی۔

اس موقع پر نعت خواں حضرات نے عقیدت و محبت سے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کیا۔

ڈی ایچ اے جھگڑا: کراچی پولیس چیف کا 3 روز میں غیر جانب دار تحقیقات کا حکم

بعد ازاں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ شرکا نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ریلی میں شرکت کی۔

محافل اور ریلی کے اختتام پر ملک و قوم اور عالمِ اسلام کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکا نے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی دعا مانگی۔

One thought on “عید میلاد النبی ﷺ: جنگشاہی اور کوہستان میں محافلِ میلاد اور ریلیوں کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.