...

سونے کی قیمت: دو روز بعد عالمی و مقامی مارکیٹوں میں دوبارہ اضافہ

کراچی میں سونے کی قیمت میں دو روز کے وقفے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 395 ڈالر ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 715 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 80 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 29 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 69 روپے بڑھ کر 6 ہزار 26 روپے ہوگئی۔

One thought on “سونے کی قیمت: دو روز بعد عالمی و مقامی مارکیٹوں میں دوبارہ اضافہ

  1. Good day! I know this is kinda off topic but I was wondering which blog platform are you using for this site? I’m getting sick and tired of WordPress because I’ve had issues with hackers and I’m looking at alternatives for another platform. I would be great if you could point me in the direction of a good platform.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.