تفتیشی نظام: کراچی پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت

کراچی میں تفتیشی نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے پولیس ٹریننگ اسکول گارڈن کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ضلعی ایس ایس پیز انویسٹی گیشن اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

پولیس ٹریننگ اسکول کے پرنسپل نے آزاد خان کو ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری تربیتی پروگرامز اور اسکول آف انویسٹی گیشن کے تحت تفتیشی افسران کو دی جانے والی خصوصی تربیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افسران کو ہدایت کی کہ تفتیشی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے زیادہ مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔ انہوں نے تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دینے اور مقدمات کی تفتیش میں میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

آزاد خان نے کہا کہ پولیس کو جدید تفتیشی طریقہ کار اور تکنیکوں کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہوگا۔ ان کے مطابق تفتیشی افسران کی استعدادِ کار میں مسلسل اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مؤثر اور معیاری تفتیش انصاف کی فراہمی کے عمل میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے پولیس کو تفتیش کے نظام میں مسلسل بہتری لانا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!