آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 3، 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟
پیٹرول کی قیمت 3 روپے کمی کے بعد 322 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اس سے قبل اس کی قیمت 325 روپے فی لیٹر تھی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 358 روپے سے کم کرکے 355 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 19 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔