پولیس فیسلیٹیشن ڈیسک: پیبس ہسپتال میں کراچی پولیس کے لیے طبی سہولتوں کا نیا مرکز قائم

پولیس فیسلیٹیشن ڈیسک کے قیام کے تحت کراچی پولیس نے پیبس (PEBS) ہسپتال میں اپنے افسران، اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کو بہتر اور بروقت طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ایک نیا فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیا ہے۔

کراچی پولیس آفس کی ویلفیئر برانچ کے مطابق یہ اقدام کراچی پولیس اور پیبس ہسپتال کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت کیا گیا۔ اس سلسلے میں ویلفیئر برانچ کے انچارج انسپکٹر شرافت خان نے انسپکٹر ملک حبیب، انسپکٹر امتیاز اور سب انسپکٹر شاہد کے ہمراہ ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں اداروں نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولتیں فراہم کرنے کے طریقہ کار پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس مقصد کے لیے ہسپتال میں پولیس فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کیا گیا تاکہ علاج کے دوران درپیش امور میں فوری معاونت فراہم کی جا سکے۔

اس موقع پر سب انسپکٹر محمد اسلم کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔ وہ پولیس افسران، اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کو علاج معالجے کے دوران رہنمائی فراہم کریں گے اور ضروری سہولتوں تک ان کی رسائی کو یقینی بنائیں گے۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ پیبس ہسپتال کے ساتھ یہ مشترکہ اقدام پولیس فورس اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کو مزید مضبوط بنانے اور معیاری طبی خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!