ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں، عبدالجمیل خان

چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل خان نے کہا ہے کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کی ذہنی، تخلیقی اور فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ اور طلبہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لانڈھی نمبر 1 میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کے موقع پر کیا۔ یہ پروگرام سینئر سپروائزر شاہد ساغر کی کاوشوں سے اسٹریم اور اسکول کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔

اسٹوڈنٹس ویک میں فائر فائٹنگ کی تربیت

پروگرام کے دوران بتایا گیا کہ اسٹوڈنٹس ویک میں طلبہ کو فائر فائٹنگ کی تربیت دی گئی۔ انہیں مختلف پروجیکٹس تیار کرنے کے ٹاسک بھی دیے گئے۔

ان سرگرمیوں کا مقصد طلبہ میں عملی مہارتیں، تخلیقی سوچ اور خود اعتمادی پیدا کرنا ہے۔

تعلیمی سہولیات بہتر بنانے کا عزم

عبدالجمیل خان نے کہا کہ تعلیم ایک روشن، باشعور اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔ لانڈھی ٹاؤن میں تعلیمی اداروں کی بنیادی سہولیات بہتر بنانے اور طلبہ کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج لانڈھی عمران جونیجو، اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی عبدالغنی عباسی، پرنسپل گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لانڈھی نمبر 1 سیدہ مہناز، کوآرڈینیٹر اسٹریم عمیر شجاع، پروفیسر احمد صدیقی، اولڈ بوائز ایسوسی ایشن لانڈھی نمبر 1 اسکول کے نمائندے اور چیف آرگنائزر شاہد ساغر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!