...

سعودی عرب اور حرمین شریفین کا دفاع پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

عرب اخبار الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کو دفاعی مقاصد کے لیے فوجی اہلکار، عسکری صلاحیتیں، تربیت اور لاجسٹک معاونت فراہم کرے گا۔

سعودی عرب میں پاکستانی فوجی پہلے سے تعینات ہیں

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے مطابق پاکستانی فوجی پہلے ہی سعودی عرب میں مختلف ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

ان ذمہ داریوں میں دفاعی معاونت، فوجی مشقیں اور تربیتی سرگرمیاں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے بعد مکہ دفاعی اتحاد کی ذمہ داریوں پر عملی پیش رفت شروع ہوگئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سعودی شہروں، ہوائی اڈوں اور شہری و اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت بھی کی۔

تہران ملاقات کا مقصد کشیدگی کم کرنا تھا

احمد شریف چودھری نے کہا کہ 26 اکتوبر کو تہران میں ایران کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا مقصد کشیدگی کم کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران ملاقات میں شرکت پاکستان کی مذاکرات اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اظہار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.