تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
آپ سے درخواست ہے اگلے 24 گھنٹے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ووٹ کیلئے راضی کریں، ووٹ ڈالنے کے بعد آر او آفس کے باہر حتمی نتائج تک انتظار کریں اور پرامن رہیں، عمران خان کا پیغام
عمران خان کی عوام سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ووٹ کیلئے راضی کرنے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا انتخابی مہم کے اختتام پر عوام کے نام پیغام سامنے آیا ہے۔ عمران خان کے ایکس(ٹوئٹر) اکاونٹ پر ان نے منسوب پیغام جاری کیا گیا ہے
عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرے پاکستانیو، آپ کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے پر مجھے 24 سال قید کی سزا ملی ہے۔ آپ سے درخواست ہے اگلے 24 گھنٹے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ووٹ کیلئے راضی کریں، ووٹ ڈالنے کے بعد پولنگ ایجنٹ کو جب تک فارم 45 نہ مل جائے تب تک وہیں رہے، آر او آفس کے باہر حتمی نتائج تک انتظار کریں اور پرامن رہیں۔
جبکہ اس سے قبل اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی کئی ماہ بعد کوئی تصویر منظر عام پر آئی ہے۔ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کر دی۔
ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر جاری تصویر میں عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی بھی موجود ہیں۔
تحریک انصاف کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کی یہ تصویر جیل میں لی گئی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی بانی عمران خان کو جیل میں قید 6 ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کئی مختلف کیسوں میں سنائی گئی سزاوں کے باعث جیل میں قید ہیں۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی، چوہدری پرویز الہٰی اور شیخ رشید بھی اڈیالہ جیل میں ہی قید ہیں۔