رونالڈو ریکارڈ پرتگال نے ازبکستان کو 5-0 سے شکست دے دی

رونالڈو ریکارڈ کے ساتھ پرتگال نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ازبکستان کو 5-0 سے شکست دے کر گروپ مرحلے میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

پرتگال نے میچ کے آغاز سے ہی کھیل پر مکمل کنٹرول رکھا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے چھٹے منٹ میں پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔

17ویں منٹ میں نونو مینڈس نے شاندار شاٹ کے ذریعے اسکور 2-0 کر دیا۔

ازبکستان نے 29ویں منٹ میں گیند جال میں پہنچائی۔

تاہم فاؤل کی وجہ سے گول مسترد کر دیا گیا۔

39ویں منٹ میں رونالڈو نے اپنا دوسرا گول اسکور کیا۔

اس گول کے بعد پرتگال نے ہاف ٹائم تک 3-0 کی برتری حاصل کر لی۔

دوسرے ہاف میں بھی پرتگال نے جارحانہ کھیل جاری رکھا۔

60ویں منٹ میں ازبکستان کے خوشانوف سے اون گول ہو گیا۔

یوں پرتگال کی برتری 4-0 ہو گئی۔

87ویں منٹ میں رافائل لیاؤ نے ٹیم کا پانچواں گول کر دیا۔

اضافی وقت میں رونالڈو کو ہیٹ ٹرک کا موقع بھی ملا۔

تاہم وہ اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

اس کامیابی کے ساتھ رونالڈو نے ایک تاریخی ریکارڈ بھی قائم کیا۔

وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں چھ مختلف ایڈیشنز میں گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔

رونالڈو 2006، 2010، 2014، 2018، 2022 اور 2026 کے ورلڈ کپ میں گول کر چکے ہیں۔

41 سالہ پرتگالی کپتان ورلڈ کپ تاریخ کے دوسرے معمر ترین گول اسکورر بھی بن گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!