مسلح افواج و عسکری قیادت کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

مسلح افواج و عسکری قیادت کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

تشکُّر نیور

یوم یکجہتی کشمیرپرمسلح افواج اور عسکری قیادت نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے کشمیریوں کے عزم و جدوجہد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کشمیری بھارتی افواج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، کشمیری عوام بھارتی قابض افواج کے غیر انسانی لاک ڈاؤن کا مقابلہ کر رہے ہیں، کشمیر 1948 سے یو این ایجنڈے پر غیر حل شدہ امور میں شامل ہے، کشمیری عوام کو یو این قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہو گا، ظلم و بربریت کی تاریک رات آزادی کا سورج طلوع ہونے سے نہیں رک سکتی، آزادی کے لئے دلیرانہ جدوجہد کامیاب ہوگی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!