...

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر انتقال کرگئے

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر نذیر جونیئر لاہور میں انتقال کرگئے۔

پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری مشینری کے استعمال کو روکا جائے، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط

تشکر نیوز کی رپورٹ کے مطابق نذیر جونیئر گزشتہ ایک ہفتے سے شدید علیل تھے، اور لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نذیر جونیئر کے اہل خانہ نے کہا کہ وہ چند روز سے شدید علیل تھے اور گزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ نذیر جونیئر 5 برس قبل ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی طبیعت خراب رہنے لگی تھی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کی جانب سے 14 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچز میچز کھیلے جن میں انھوں نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

اپنے امپائرنگ کریئر کے دوران نذیر جونئیر نے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں فرائض انجام دیے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.