سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے یومِ کشمیر کے موقع پر یکجہتی کا اظہار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی: سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے یومِ کشمیر کے موقع پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کی سخت الفاظوں میں مذمت اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا ہمارا اصل مقصد ان کی قربانیوں کو پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے اور 5 فروری یومِ کشمیر پر بھارتی ظلم و استبداد اور ہٹ دھرمی کے خلاف کشمیریوں کی جانب سے اپنی آزادی کے لیے کی گئی لازوال جہدوجہد کی حمایت میں تجدید عہد کا دن ہے، انہوں نے کہا بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام تنہا نہیں بلکہ پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے، انکا کہنا تھا کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی قوم کا اُصولی اور تاریخی مؤقف ہے جس پر قائد اعظم محمد علی جناح سے لے کر آج تک ہر پاکستانی قائم ہے، انہوں نے اقوامِ متحدہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر کو جلد از جلد آزادی دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دلوانے میں مثبت کردار ادا کرے کیونکہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرکے انہیں مکمل آزادی دی جائے، انکا کہنا تھا کشمیریوں نے اپنی قربانیوں سے مسئلہ کشمیر کو 76 سال سے زائد عرصے سے زندہ رکھا ہوا ہے جس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ بھارتی فوج کا ظلم و جبر کشمیریوں کے جذبۂ مزاحمت کو 76 سال گزرنے جانے بعد بھی ختم نہیں کر سکا، انکا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ کشمیر کے تمام بہادر شہداء بہن و بھائیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور بہت جلد کشمیر بھائیوں کو بھارتی ظلم و بربریت سے نجات حاصل ہوگی۔

 

 

کراچی ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری اعلامیہ میں بتایا کہ حب کینال پر مرمتی کام کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جبکہ مرمتی کام اگلے 48 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن کی جانب سے کینال کی مرمت کا ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے، انکا کہنا تھا کہ برساتی پانی کی وجہ سے مرمتی کام میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور حب کینال میں شگاف پڑنے کے باعث ضلع غربی اور ضلع کیماڑی میں حب کینال سے پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے جبکہ متعلقہ علاقوں میں کے تھری کی متبادل لائن سے پانی کی فراہمی کی جارہی ہے، واضح رہے کہ موسلادھار بارش اور حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب کینال میں شگاف پڑ گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!