مجھے ساری لڑکیاں اچھی لگتی ہیں‘، شعیب ملک کی پرانی ویڈیو وائرل

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

شعیب ملک کی سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے ساتھ نجی ٹی وی کے شو میں کی جانے والی گفتگو بھی ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں سابق کپتان لڑکیوں کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں۔

انٹرویو میں شعیب اختر نے شعیب ملک سے سوال کیا کہ وہ کون سی 5 لڑکیاں ہیں جو آپ کو اچھی لگتی ہیں چاہے پھر ان کا تعلق کسی بھی انڈسٹری سے ہو ، اس سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ ’مجھے ساری لڑکیاں اچھی لگتی ہیں‘۔

شعیب اختر کے 5 لڑکیوں کے نام بتانے کے اصرار پر سابق کپتان نے کہا کہ ’ایسی 500 لڑکیاں ہوں گی، مجھے دنیا بھر کی  لڑکیاں  بے حد پسند آتی ہیں، میری لڑکوں سے زیادہ لڑکیوں سے بنتی ہے اور شاید میں خود بھی لڑکی ہی لگتا ہوں‘۔

اس انٹرویو میں شعیب ملک نے مزید کہا تھا کہ ’لڑکیاں ساری ہی اچھی ہوتی ہیں اگر میں نے 5 کے نام بتائے تو باقی سب ناراض ہوجائیں گی‘۔

واضح رہے کہ 21 جنوری کو بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں شعیب اور ثانیہ کی طلاق کی تصدیق کی گئی۔

20 جنوری کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!