پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گارڈن سے بھتہ خوری میں ملو ث 2ملزمان نور محمد اور عیسیٰ کو گرفتار کر لیا۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے  گارڈن سے بھتہ خوری میں ملو ث 2ملزمان نور محمد اور عیسیٰ کو گرفتار کر لیا۔

                تفصیلات کے مطابق ملزمان نے ٹمبر مارکیٹ لیاری میں واقع الفاروق آئرن سٹو ر کے مالک کو واٹس ایپ کے ذریعے کال کی جس میں خود کو وصی اللہ لاکھو ظاہر کیا اور مبلغ 5لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔ ملزمان کی الفاروق آئرن سٹو ر کے مالک سے 50ہزاربھتہ دینے پر بات طے ہوئی۔ملزمان نے الفاروق آئرن سٹو ر کے مالک کو اس کے ایک ملازم کے ہاتھوں رقم لیکر گارڈن گیٹ پر آنے کا کہا۔واقع کی اطلا ع ملتے ہی پاکستان رینجرز سندھ نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا۔

                دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کو بھتہ وصولی کی رقم لینے کے لیے ایران سے ہدایات دی جا رہی تھی۔ ملزم عیسیٰ کا پورا خاندان گزشتہ تین سال سے ایران کے علاقے چاہ بہار میں رہائش پذیر ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں- گرفتارملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!