شکارپور پولیس کی بروقت اور کامیاب کاروائی 21 افراد کواغواء ہونے سے بچالیا گيا

ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور
13 جنوری 2024
پریس رلیز

تشکُّر نیور

شکارپور پولیس کی بروقت اور کامیاب کاروائی، نوکری کے جھانسے میں وین پر سوار شکارپور کےکچے میں جاتے ہوئے ضلع لاڑکانہ کے رہائشی 21 افراد کواغواء ہونے سے بچالیا گيا

تفصیلات کے مطابق۔ شکارپور پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک مشکوک وین جس میں متعدد افراد سوار ہیں کچے کے علاقے کی طرف جارہی ہے۔ ایسی اطلاع پر ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی خان پور اور ایس ایچ رستم فوری طور پر متعلقہ جگہ رستم تھانہ کی حدود چمن پل کے قریب پہنچے، جہاں پر علاقہ مکینوں کی مدد اور اغوا کار ملزمان سے مقابلے کے بعد وین کو قبضہ میں لے تمام افراد کو پولیس حفاظت میں لے لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ وین میں سوار لاڑکانہ کے رہائشی 21 افراد لاڑکانہ کے رہائشی دو افراد کے پلان کے مطابق دبئی میں نوکری حاصل کرنے کے لئے مبینہ طور پر عرب سے آئے ہوئے شہزادوں کو انٹرویو دینے جارہے تھے۔ پلان تیار کرنے والے شخص کی جانب سے دیاگیا گائیڈ ان افراد کے ساتھ وین میں سوار ہوا اور وین کو کچے کی طرف لے گیا، جہاں راستے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے وین کو کنٹرول کر کے تمام افراد کو اغوا کر کر کے کچے کی طرف لے جارہے تھے۔ ایسی اطلاع ملنے، اہل علاقہ کے تعاون اور پولیس کی بروقت کاروائی سے تمام افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا

اس پلان میں ملوث دو مشکوک افراد کو حراست میں لے کرتفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

بازیاب کرائے گئے افراد میں لاڑکانہ کے رہائشی رسول بخش سندیلو، ذیشان کورائی، آصف بروہی، محمد ہاشم بروہی، جواد بروہی، مجاہد، عبدالحق، راشد مہر، فاروق بھٹو، محراب بھٹی، عبدالوحید ابڑو، وحید علی کلہوڑو، ذریاب کلہوڑو، واجد علی کلہوڑو، احسان علی کلہوڑو، اظہر علی لاشاری، نثار علی سولنگی، کامران علی ڈیتھو، سہیل احمد، مدثر کلہوڑو، میر حسن شامل ہیں۔

اغوا سے بچ جانے والے اشخاص کو باحفاظت واپس اپنے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اغوا سے بچ جانے والے مغویوں کے ورثاء نے بروقت کاروائی پر شکارپور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

اچھی کارکردگی پر ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے پولیس پارٹی کے لیے شاباش ، نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کی ہدایات جاری کیں۔

شکارپور پولیس کی جانب سے تمام شہریوں کو پیغام دیا جاتاہے کہ اغوا کار ملزمان کے ایسے جھانسوں میں آنے سے محتاط رہیں اور ایسے کسی بھی مشکوک پلان کا شکار ہونے سے اجتناب کریں، اس سلسلے میں کوئی اطلاع دینے یا رہنمائی کے لئے شکارپور پولیس سے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں.

0726.920100
0328.3403020
0333.7237799

ترجمان : ڈسٹرکٹ پولیس شکارپور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!