خیبر پختونخوا : سکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیوںمیں 4 دہشت گرد ہلاک ( آئی ایس پی آر)

خیبر پختونخوا : سکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیوںمیں 4 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی اورڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشنز کیے گئے

تشکُّر نیوز ویب ڈیسک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو کامیاب کارروائیوں کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ میں دہشتگرد کمانڈر تبسم عرف قادر مان اور ساجد عرف سرکنڈی ہلاک ہو گئے۔

بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقےکلاچی میں بھی سکیورٹی فورسزاور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔اس کارروائی میں بھی دو دہشت گردوں منطقی انجام کو پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ علاقے میں موجود مزید دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!