مانچسٹر سٹی نے بدھ کے روز کلب ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں مراکش کی ٹیم وائڈاد کاسابلانکا کو 0-2 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر لیا۔
فل فوڈن نے محض دو منٹ کے اندر گول داغ کر ٹیم کو برتری دلوائی، جب کہ جیریمی ڈوکو نے ہاف ٹائم سے پہلے دوسرا گول کر کے میچ سٹی کے حق میں کر دیا۔
یووینٹس کی العین پر 0-5 سے دھواں دار فتح کولو میوانی اور کونسیو کے دو دو گول
فلاڈیلفیا کے لنکن فنانشل فیلڈ میں ہونے والے اس مقابلے کو 37,446 شائقین نے براہ راست دیکھا، جہاں سٹی کے مداحوں کے باوجود شور مراکشی شائقین نے مچایا۔
میچ کے آخری لمحات میں مانچسٹر سٹی کو ایک دھچکا اُس وقت لگا جب نوجوان کھلاڑی ریکو لیوس کو ایک خطرناک ٹیکل پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔
سٹی کے منیجر پیپ گارڈیولا نے میچ کے بعد کہا:
"یہ پہلا میچ تھا، جو ہمیشہ اہم ہوتا ہے۔ موسم گرم تھا، نمی زیادہ تھی، لیکن ہماری کارکردگی تسلی بخش رہی۔ ہم قدم بہ قدم آگے بڑھیں گے۔”
گارڈیولا نے نئے کھلاڑیوں کو میدان میں آزمایا، جن میں تیجانی ریجنڈرز اور ریان چرکی نے ڈیبیو کیا، جب کہ نوجوان ڈیفینڈر ویٹر ریس نے بھی نایاب موقع پایا۔
میچ کا خلاصہ:
دوسرے ہی منٹ میں فوڈن نے گول داغا
42ویں منٹ میں ڈوکو نے دوسرا گول اسکور کیا
وائڈاد نے کچھ خطرناک موومنٹس بنائیں لیکن گول نہ کر سکے
دوسرے ہاف میں گارڈیولا نے کئی تبدیلیاں کیں، جن میں روڈری اور ہالینڈ کو بھی شامل کیا گیا
88ویں منٹ میں ریکو لیوس کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا
وائڈاد کے کوچ امین بینہچم نے میچ کے بعد کہا کہ:
"ہار کسی کو پسند نہیں، لیکن ہمارے کھلاڑیوں نے جذبے سے کھیلا، اگلے میچ میں بہتری دکھائیں گے۔”
مانچسٹر سٹی اگلے میچ میں اتوار کو العین کے خلاف میدان میں اترے گا، جب کہ گروپ مرحلے کا اختتام یووینٹس کے خلاف اہم مقابلے سے ہوگا۔