ایم کیو ایم پاکستان 2018 کے عام انتخابات میں چھینی جانے والی نشستیں واپس حاصل کرے گی،انیس قائمخانی

ایم کیو ایم پاکستان 2018 کے عام انتخابات میں چھینی جانے والی نشستیں واپس حاصل کرے گی،انیس قائمخانی

عام انتخابات 2018 میں غیر مقامی افراد پر جبراً کراچی پر مسلط کیا گیا لیکن اس بار ایسا نہیں ہونے دیں گے،انیس قائمخانی

عوام کے ووٹ کو چوری ہونے سے بچانا اور اُس کی نشاندہی کرنا ہماری ذمہ داری ہے،انیس قائمخانی،انیس قائمخانی

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر انیس قائمخانی کا مرکزی شعبہ اطلاعات کے اجلاس میں گفتگو

 

 

کراچی(تشکُّر نیور)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی شعبہ اطلاعات کا اجلاس ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں منعقد کیا گیا جس سے ڈپٹی کنوینر انیس قائمخانی اور انچارج مرکزی شعبہ اطلاعات احسن غوری نے شعبہ جاتی ذمہ داران سے گفتگو کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر انیس قائمخانی نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ اطلاعات کسی بھی جماعت میں انتہائی اہم شعبہ تصور کیا جاتا ہے اور جماعت کی کامیابی میں بھی اس شعبے کا اہم کردار ہوتا ہے۔ انیس قائمخانی نے شعبہ اطلاعات کے ذمہ داران کو ایم کیو ایم کیلئے اُنکی پیشہ وارانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات کی انتخابی مہم میں بھی شعبہ اطلاعات کے ایک ایک ذمہ دار کا اہم کردار ہے، ذمہ داران تیاری کرلیں اور ایم کیو ایم کے خلاف کیا جانے والے منفی پروپیگنڈے کے خلاف حکمت عملی تیار کریں، ایم کیو ایم کے منشور کو بذریعہ پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا عوام تک پہنچانا ہے۔ آنے والا وقت شہری سندھ میں ترقی اور خوشحالی کا وقت ہے، انشااللہ ایم کیو ایم پاکستان 2018 کے عام انتخابات میں چھینی جانے والی نشستیں واپس حاصل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات 2018 میں غیر مقامی افراد پر جبراً کراچی پر مسلط کیا گیا لیکن اس بار ایسا نہیں ہونے دیں گے،عوام کے ووٹ کو چوری ہونے سے بچانا اور اُس کی نشاندہی کرنا ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم بخوبی نبھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!