یوم شہدائے اے ایس ایف عقیدت و احترام سے منایا گیا، شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت

یوم شہدائے اے ایس ایف ملک بھر میں انتہائی عقیدت، احترام اور قومی جذبے کے تحت منایا گیا۔ اس موقع پر اے ایس ایف ہیڈکوارٹرز سمیت تمام گیریژنز اور ائیرپورٹس پر پر وقار تقریبات منعقد ہوئیں، جن کا مقصد شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

کلفٹن سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی 72 گھنٹوں میں بازیاب، ملزم گرفتار

دن کا آغاز اے ایس ایف کے تمام یونٹس میں تلاوتِ قرآنِ پاک اور شہداء کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔ بعد ازاں شہداء کی قبروں پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ شہداء کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کی گئیں، جنہیں ان کے پیاروں کی قربانیوں پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریبات کے دوران چیف سیکیورٹی آفیسرز اور آفیسرز کمانڈنگز نے ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد ہلالِ امتیاز (ملٹری) کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے 8 جون 2014 کو شہداء اے ایس ایف کی قربانیوں کو تاریخ کا سنہرا باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی ائیرپورٹ پر حملے کے دوران ہمارے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن کے دفاع کی نئی تاریخ رقم کی۔

مرکزی تقریب اے ایس ایف ہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں ڈائریکٹر جنرل نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور اجتماعی دعا کروائی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ افواجِ پاکستان کی حالیہ فتوحات اس بات کی دلیل ہیں کہ قوم اور سیکیورٹی ادارے دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد اور پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے ایس ایف کے جوان دشمن کی ہر تخریبی کارروائی کو روکنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور ان کا جذبہ ایمان اور پیشہ ورانہ مہارت ملک کی فضائی سرحدوں کا مضبوط دفاع ہے۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!