اسکردو: آسٹریلوی ہائی کمیشن کے وفد نے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا جہاں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے حکام کے ہمراہ ہوائی اڈے کی سہولیات، سیکیورٹی اور ایمرجنسی انتظامات کا جامع جائزہ لیا گیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور سیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کا تہران میں ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
وفد نے ٹرمینل بلڈنگ، ریموٹ ایریاز کی صفائی ستھرائی اور سروسز کے معیار کو سراہا اور کہا کہ یہاں عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، اسکردو ہوائی اڈہ ملک کی سیاحتی ترقی کا نقطہ آغاز بن چکا ہے اور مستقبل میں مزید انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبے زیر غور ہیں۔