کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ/سی آئی اے (کراچی) نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر بنارس پل کے نزدیک پراچہ ہوٹل کے علاقے میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان جعفر ولد عبدالجبار اور نعمان خان ولد زرغوں کو گرفتار کر لیا۔
آسٹریلوی ہائی کمیشن کا اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات اور سیکیورٹی کا معائنہ
پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پسٹل برآمد ہوئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ملزمان کے خلاف انسداد اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔