لائٹ ہاؤس نالے پر دکانی تعمیرات پر ٹی ایم سی اور کے ایم سی میں شدید تنازع

کراچی: لائٹ ہاؤس نالے کے اطراف نئی دکانیں بنانے کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات پر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) نے نالے کے ساتھ ملحق دکانیں مسمار کیں اور متعلقہ سامان ضبط کر لیا۔ اس دوران نالے کے مخالف کنارے پر کے ایم سی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ پہنچ گیا اور ضبط شدہ سامان کا ٹرک روک کر تنازعہ مزید بھڑکا دیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کا تہران میں ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

ٹی ایم سی اور کے ایم سی کے افسران کے درمیان تلخ کلامی کے بعد کے ایم سی اسٹیٹ کی ڈائریکٹر کے حکم پر دوبارہ دکانیں تعمیر کرنے کی کوشش شروع ہو گئی۔ ٹی ایم سی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے برعکس کے ایم سی اسٹیٹ کے اقدامات غیر قانونی ہیں اور اس کے خلاف کمشنر کراچی کو درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ دونوں اداروں کے عملے میں جاری کشمکش کے باعث نالے کی صفائی اور قانون کی عملداری متاثر ہو رہی ہے۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!