...

عمران خان: پمز میں طبی معائنہ، صحت مند قرار دے کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پمز اسپتال میں طبی معائنے اور بعد ازاں اڈیالہ جیل واپس منتقلی کی تصدیق کردی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب حفاظتی انتظامات کے تحت اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ماہر امراض چشم، ماہر امراض قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا۔

وفاقی وزیر کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شفا اسپتال کے راستے اور اسپتال کے باہر پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عمران خان کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کے مطابق شفا اسپتال کے ڈاکٹرز بھی پمز میں موجود تھے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد عمران خان کو صحت مند قرار دیا۔ ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان علاج کے تمام مراحل کے دوران موجود رہیں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق طبی معائنے کے بعد عمران خان کو 21 اگست کی صبح 5 بجے واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ماضی میں بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں اور آئندہ بھی ضرورت پڑنے پر انہیں طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بدھ کو اپنے فیصلے میں عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.